کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے، بلاول بھٹو نے اپنی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سارے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہیں، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور مستعفی ہو جائیں،
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوا ہے اس لیے چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر استعفی دے دیں۔الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن 2018ء کو مسترد کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2013ء کے الیکشن کے مقابلے میں 2018ء میں بہتر پرفارم کیا ہے لیکن پھر بھی ہم ان الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہویت پسند ہے، ہم نے اپنی سیاسی پارٹی کی رائے جاننی تھی، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ باقی سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کو بھی سننا چاہیے، انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی الیکشن پر سخت تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی اپنے اجلاس کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکی۔پارلیمانی سیاست میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم ڈٹ کر اپوزیشن کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوری عمل کونہ چھیڑیں اور پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے، بلاول بھٹو نے اپنی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سارے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہیں، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور مستعفی ہو جائیں