منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی کابینہ کتنے اراکین پر مشتمل ہوگی؟ قومی اسمبلی کا سپیکر کون اور ڈپٹی سپیکر کون ہوگا؟وفاقی وزراء کون کون ہونگے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی کابینہ 18سے 20اراکین پر مشتمل ہونے کا امکان ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے عارف علوی اورشفقت محمود مضبوط امیدوار جبکہ ڈپٹی اسپیکرکا عہدہ اتحادی جماعت کو دیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو انتخابات میں واضح برتری حاصل ہے،اب حکومت سازی اورکابینہ کی تشکیل نیا چیلنج بن گئی،حکومت سازی کیلئے عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان

کی کابینہ 18سے 20 اراکین پرمشتمل ہوگی ، اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے عارف علوی اورشفقت محمود کے نام زیرغورہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکرکا عہدہ اتحادی جماعت کو دیئے جانے کا امکان ہے ۔ وفاقی کابینہ کی تشکیل میں وزارت خارجہ کیلئے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر وزیر خزانہ اور فواد چوہدری وزیراطلاعات کیلئے مضبوط امیدوارہیں۔نئی کابینہ میں مراد سعید، غلام سرور ، شہریار آفریدی ،سینیٹرچوہدری سرور اورسینیٹراعظم سواتی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…