پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی یا بلوچستان عوامی پارٹی نہیں بلکہ بلوچستان میں کس کی حکومت بننے جا رہی ہے؟کوئٹہ سے آنیوالی خبر نے ہر کسی کو حیران کر دیا

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قیادت میں رابطے ، حکومت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، باقاعدہ نشست ایک دو روز میں کوئٹہ میں رکھی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئر مین عبدالخالق ہزارہ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں تینوں جماعتوں کے قائدین نے

حالیہ انتخابات ، جنرل نشستوں پر آنے والے نتائج اور حکومت سازی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اصغرخان اچکزئی نے بی این پی کے قائد کو حالیہ انتخابات میں ملنے والی کامیابی پر مبارکباد دی جبکہ سردار اختر مینگل نے اصغرخان اچکزئی کو مبارکباد دی دونوں جماعتوں کے قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے نہ صرف تینوں جماعتیں مل کر لائحہ عمل اپنائیں گی بلکہ اس سلسلے میں دیگر ہم خیال جماعتوں اور آزاد اراکین سے بھی روابط کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…