منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

بدترین شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان شدید مشتعل، ہم حلقے کھولنے کی بات نہیں کریںگے بلکہ اب یہ کام ہوگا،ایسا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا‎

datetime 26  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جیو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک حلقہ کھولنے کی نہیں الیکشن کالعدم کرانے کی بات کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کالعدم کرانے کے لیے سب جماعتوں کو اتفاق رائے پر لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن تو ہوا ہے لیکن یہ عوامی مینڈیٹ نہیں ہے بلکہ عوامی مینڈیٹ پر بدترین ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لگتا ہے پریذائڈنگ افسر، آر اوز اور ڈی آر اوز مکمل بے اختیار تھے، کل مغرب کے بعد نتائج روک دیے گئے جو ابھی تک ایک ایک کرکے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی میزبانی آصف زرداری اور میں کر رہے ہیں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایم کیو ایم ، پی ایس پی بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گی،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں پچیس پچیس ہزار کی لیڈسے جیتتا رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے الیکشن کے نتائج سرے سے مسترد کرتی ہے اور کل اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی پر اپنا مینڈیٹ مسلط کر دینا اتنا آسان نہیں ہے، ایسی میٹھی میٹھی تقریریں بہت سنی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی انتخابی حلقے کھلوانے کی پیشکش کو پیشکش نہیں سمجھتا، ہم کوئی ایک حلقہ کھلوانے کی نہیں بلکہ الیکشن کالعدم قرار دینے کی بات کر رہے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جیو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک حلقہ کھولنے کی نہیں الیکشن کالعدم کرانے کی بات کر رہے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…