کسی صورت ہار نہیں سکتے تھے، الیکشن چوری کر لیا گیا نواز شریف نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے بڑا مطالبہ کر دیا

26  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی صورت ہار نہیں سکتے تھے، الیکشن چوری کر لیا گیا، سول بالادستی کیلئے کھڑے رہتے ہوئے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے بیانئے پر قائم ہیں، نواز شریف کا الیکشن کے بعد اڈیالہ جیل سے خصوصی پیغام جاری۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے اڈیالہ جیل سے الیکشن کے بعد پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں نواز شریف

نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ن لیگ ایسے حلقوں سے ہار گئی ہے جس پر یقین کرنا مشکل ہے ان حلقوں سے ہم کسی صورت نہیں ہار سکتے ۔ خیبرپختونخواہ میں بدترین کارکردگی کے باوجود تحریک انصاف کو جتوا دیا گیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا وہ سول بالادستی کیلئے کھڑے رہیں گے اور وہ اپنے بیانئے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘پر قائم ہیں۔ نواز شریف نے یہ بات آج اڈیالہ جیل میں شہباز شریف،اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر رہنمائوںسے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں شکست پر اپنے ردعمل میں کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات چوری کر لئے گئے ہیں ، عمران خان 2013کی پوزیشن پر بھی نہیں تھے، خیبرپختونخواہ کو بنیاد بنا کرپورے ملک کے نتائج پراثر ڈالا گیانوازشریف نے اپنے ردعمل میں عابد شیرعلی، شاہد خاقان عباسی اور فیصل آباد کے حلقوں کا ذکر کیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کریگی ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں حنیف عباسی نے بھی ملاقات کی ۔جس میں حنیف عباسی نے اپنی سزا سے متعلق نوازشریف کوآگاہ کیا۔نواز شریف کی ن لیگی رہنمائوں کیساتھ ملاقات کے دوران مریم نواز بھی موجود تھیں۔اس موقع پر شہبازشریف نے انتخابات میں شکست کو بدترین دھاندلی قراردیا۔شہبازشریف نے دھاندلی سے متعلق دیگر تمام جماعتوں کے تحفظات بارے بھی بتایا۔شہباز شریف نے پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…