منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان کاقوم سے پہلا خطاب پاکستان کیلئے حیران کن ایجنڈا پیش کردیا

datetime 26  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میں اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں جس نے مجھے 22 سال بعد عوام کی خدمت کا موقع دیا۔اوپر والے نے مجھے سب کچھ دیا تھا لیکن میں پاکستانیوں کی خاطر میدان سیاست میں آیا۔ میں نے پاکستان کے حالات کو اوپر سے نیچے آتے دیکھا ہے ۔موجودہ الیکشن پاکستان کا تاریخی الیکشن ہے ۔بلوچستان کے عوام نے الیکشن میں جس طرح حصہ لیا ۔میں انہیں تمام پاکستانیوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

جس طرح اوورسیز پاکستانیوں نے الیکشن لیا وہ قابل تعریف ہے ۔انہوں نے اکرام اللہ گنڈاپور اور ہارون بلور کی شہادت کو بڑا المیہ قرار دیا اس کے باوجود الیکشن ہوئے میں تمام سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ میں پاکستان کو فلاحی ریاست بناؤں گا۔ پاکستان کے 45فیصد بچوں کو خطرناک بیماریاں لاحق ہیں ،اڑھائی کروڑ بچے سکول ہی نہیں جاتے ۔گندا پانی سے سالانہ لاکھوں افراد مر جاتے ہیں ۔میری پہلی ترجیح صاف پانی کی فراہمی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن 2018میں کامیابی کے بعد بنی گالہ میں عوام سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی جائیگی۔ہم اداروں کو مضبوط کرینگے ۔یہ ادارے میری اور میرے وزیروں کا احتساب کر سکیں گے۔قانون سب کیلئے برابر ہوگا۔گورننس کا نظام ٹھیک کرینگے۔ہم سرمایہ کاروں کیلئے بہتر ماحول فراہم کرینگے ۔اوورسیز پاکستانیوں کو تمام سہولیات مہیا کرینگے۔ہم وزیر اعظم کو تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دینگے ۔تمام گورنرز ہاؤس کو عوام کیلئے کھول دینگے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…