اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عائشہ گلالئی کا بطور پارٹی سربراہ پہلا شو ہی فلاپ ہو گیا ہے اور وہ قومی اسمبلی کی چاروں سیٹوں سے شکست کھا گئیں۔واضح رہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر اپنی الگ جماعت تحریک انصاف(گلالئی) بنارکھی تھی ۔ادھرپاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق صوبائی حلقہ پی پی 168 سے کامیاب ہوگئے۔
تحریک انصاف کے فیاض بھٹی اور ن لیگ سے منحرف رہنما زعیم قادری کو شکست کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی 168 سے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے مدمقابل تحریک انصاف کے فیاض بھٹی اور ن لیگ سے منحرف اور الیکشن میں آزاد امیدوار زعیم قادری کو شکست سے دوچارکر دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے 34 ہزار ایک سو 14 ووٹ حاصل کیے ہیں۔