اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس الیکشن میں کئی بڑے اپ سیٹ سامنے آرہے ہیں، انہی میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حلقوں کے نتائج بھی شامل ہیں جہاں سے تحریک انصاف نے سابق وزیرداخلہ کو قومی و صوبائی نشستوں پر پچھاڑ دیا ہے۔ ،این اے63 پی ٹی آئی کے غلام سرور نے کامیابی سمیٹ لی ہےجبکہ صوبائی حلقے پی پی 12 سے تحریک انصاف کے واثق قیوم نےواضح اکثریت سے الیکشن جیت لیا ہے۔ غلام سرور نے حلقہ سے 64 ہزار 301 ووٹ حاصل کیے
جبکہ چوہدری نثار کو 48 ہزار 497 ووٹ ملے ۔ اس کے علاوہ چوہدری نثار کو صوبائی حلقے پی پی 12 سے بھی انتہائی حیران کن طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ صوبائی حلقے پی پی 12 سےچوہدری نثار نے 11ہزار 99 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے واثق قیوم نے 27 ہزار 351 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی۔دوسری جانب چوہدری نثار کے دوسرے حلقے این اے 59 کا تاحال نتیجہ سامنے نہیں آ سکاہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہاں سے ن لیگ کے امیدوار قمرالسلام کو برتری حاصل تھی۔