اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے علیٰ موسیٰ گیلانی بھی ہار گئے ۔شجاع آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے158کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خان 83 ہزار 297 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے ہیں۔
جبکہ ان کے مخالف پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی 73 ہزار 985 ووٹ حاصل کرسکے۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 157 ملتان 4 میں تحریک انصاف کے امیدوارزین قریشی کامیاب ہوگئے جب کہ ان کے مخالف امیدوار علیٰ موسیٰ گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔