اسلام آباد(نیوزڈیسک)1970کے بعد ایسا پاکستان کی تاریخ کے کسی بھی انتخاب میں نہیں ہوا،ملک بھر میںاس وقت کیا ہورہاہے؟جاوید چودھری کے انکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی جاوید چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ یہ ہورہاہے کہ عام انتخابات کے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑی جماعتوں کی اکثریت نے عام انتخابات پر خدشات کا اظہار کردیا ہے اور سنگین اعتراضات اُٹھائے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ ، پیپلزپارٹی ،پاک سرزمین پارٹی،ایم کیو ایم پاکستان سمیت
سیاسی جماعتوں کی اکثریت انتخابی عمل پر اعتراضات کرچکی ہے جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے، اگر سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کو دور نہ کیاگیا تو آئندہ چند گھنٹوں میں صورتحال بہت زیادہ خطرناک ہوجائے گی کیونکہ صرف ایک سیاسی جماعت ایسی رہ گئی ہے جو کہ نگران حکومت اور انتخابی عمل پر خوش نظر آرہی ہے جبکہ باقی تمام بڑی سیاسی جماعتیں احتجاج کی پوزیشن میں نظر آرہی ہیں، انتخابی عمل اور نتائج سمیت پولنگ ایجنٹوں کو روکے جانے سے متعلق شدید اعتراضات سامنے آرہے ہیں ۔