لاہور (آئی این پی) پولیس اہلکاروں نے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے خلاف نعرے لگانیوالے شہری کو پولنگ سٹیشن میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر اپنا ووٹ کاسٹ کر نے کے موقعہ پر عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی جس پر ایک پولیس اہلکار نے
اس کو پکڑکر دوسرے پولیس اہلکار کے حوالے کر دیا ہے جس پر پولیس اہلکاروں نے شہری پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے لائن میں کھڑے ہونے کے باوجود شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ کوئی نعرہ لگارہا تھا جبکہ پولیس حکام نے نوٹس لیکر متعلقہ پولیس اہلکارکو معطل کر دیا ۔