کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے، اس حلقے میں تحریک انصاف کے عمران خان، پیپلز پارٹی کی شہلا رضا اور ایم کیو ایم کے رضا علی عابدی کے درمیان مقابلہ تھا، اس غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اس حلقے میں واضح برتری حاصل ہو گئی ہے اور ان کی فتح اب یقینی ہے، حلقے میں پی ٹی آئی کے ورکرز نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رضا علی عابدی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی امیدوار شہلا رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔