سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 سوات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے 7434 ووٹ حاصل کیے ہیں اور تحریک انصاف کے سلیم الرحمان نے 9647 ووٹ حاصل کیے ہیں، اس طرح تحریک انصاف اس حلقے سے آگے ہے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے۔