جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 جہلم کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ مطلوب مہدی اور تحریک انصاف کی جانب سے فواد چوہدری امیدوار تھے، اس حلقہ میں اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے راجہ مطلوب مہدی 1056 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور تحریک انصاف کے امیدوارفواد چوہدری 457 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔