اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پارٹی پوزیشن میں تحریک انصاف سب سے آگے جا رہی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے۔ تحریک انصاف کو اب تک 51 نشستوں پر لیڈ حاصل ہے اور وہ ان 51 نشستوں سے جیتتی ہوئی
نظر آ رہی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) 41 نشستوں پر جیتتی ہوئی نظر آ رہی ہے، پیپلز پارٹی 24 اور آزاد امیدوار 19 اور متحدہ مجلس عمل 9 نشستوں پر جیتتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ جی ڈی اے 6 اور باقی تمام جماعتیں ایک ایک نشست پر لیڈ حاصل کیے ہوئے ہیں۔