غلام سرور ،چوہدری نثار یا قمر الاسلام؟ پہلا نتیجہ آیا اور ایسا آیا کہ کسی کو بھی یقین نہ آیا

25  جولائی  2018

راولپنڈی(نیوزڈیسک)غلام سرور ،چوہدری نثار یا قمر الاسلام؟ پہلا نتیجہ آیا اور ایسا آیا کہ کسی کو بھی یقین نہ آیا، تفصیلات کے مطابق این اے 59راولپنڈی کے نتیجے نے سب کو حیران کردیا، ایک پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری، پی ٹی آئی کے غلام سرور81ووٹ لیکر آگے، ن لیگ کے قمر الاسلام کا 18ووٹ لیکر دوسرا نمبر جبکہ آزاد امیدوار چوہدری نثار10ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں ،

دوسری جانب این اے 129ن لیگ کے سردار ایاز صادق اورتحریک انصاف کے عبدالعلیم خان میں سخت مقابلہ ،ابتدائی نتائج نے سب کو حیران کردیا،تحریک انصاف اور ن لیگ میں جوڑ پڑ گیا، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں کافی پیچھے رہ گئیں، لاہور کے این اے 129ن لیگ کے سردار ایاز صادق اورتحریک انصاف کے عبدالعلیم خان میں سخت مقابلہ ، عبدالعلیم خان 9468 ووٹ لیکر پیچھے جبکہ سردار ایاز صادق 9846 ووٹ لے کر آگے ہیں، دونوں امیدواروں میں سخت مقابلہ جاری ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے ،پاکستان کے عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل پورے ملک میں مکمل ہوچکاہے اورالیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا پر لگائی جانیوالی شام سات بجے سے قبل نتائج نشر نہ کرنے کی پابندی کی وجہ سے سات بجنے کے فوراً بعد ہی ملک بھر سے نتائج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جو ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا اس کے تحت نتائج میڈیا کو پابند کیاگیاتھا کہ وہ شام سات بجے سے پہلے کسی بھی حلقے سے متعلق نتائج کو نشر نہیں کرسکیں گے، تازہ ترین نتائج کے مطابق این اے 95 میانوالی ون کے دو پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا ہے جہاں عمران خان 863ووٹ لیکر پہلے نمبرپر ہیں جبکہ ن لیگ کے عبید اللہ خان 472ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق 7074 ووٹ لیکر پیچھے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل عمران خان 7224ووٹ لیکر آگے ہیں ،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام6بجے تک مقرر کئے گئے تھے۔‎



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…