گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ کے کچھ پولنگ بوتھ سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گئے ہیں، اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگیر خان اور تحریک انصاف کے امیدوارچوہدری محمد صدیق کے درمیان مقابلہ تھا، اس غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے خرم دستگیر خان 15055 ووٹ لے کر آگے ہیں اور تحریک انصاف کے محمد صدیق 11362 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔