جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

این اے 131، خواجہ سعد رفیق بمقابلہ عمران خان ابتدائی انتخابی نتائج میں دھماکہ خیز سرپرائز مل گیا

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عام انتخابات،پہلا نتیجہ آگیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل پورے ملک میں مکمل ہوچکاہے اورالیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا پر لگائی جانیوالی شام سات بجے سے قبل نتائج نشر نہ کرنے کی پابندی کی وجہ سے سات بجنے کے فوراً بعد ہی ملک بھر سے نتائج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جو ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا

اس کے تحت نتائج میڈیا کو پابند کیاگیاتھا کہ وہ شام سات بجے سے پہلے کسی بھی حلقے سے متعلق نتائج کو نشر نہیں کرسکیں گے، تازہ ترین نتائج کے مطابق این اے 95 میانوالی ون کے دو پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا ہے جہاں عمران خان 863ووٹ لیکر پہلے نمبرپر ہیں جبکہ ن لیگ کے عبید اللہ خان 472ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق 7074 ووٹ لیکر پیچھے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل عمران خان 7224ووٹ لیکر آگے ہیں ،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام6بجے تک مقرر کئے گئے تھے اس ضمن میں اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ ان اوقات کار میں کسی بھی قسم کی کو ئی تبدیلی نہیں کی جارہی کیونکہ الیکشن کمیشن نے معمول سے ہٹ کر پہلے ہی ایک گھنٹہ اضافی پولنگ کے لئے دے رکھا ہے تاہم تاہم پریذائڈنگ افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایسے تمام افراد جو کہ شام 6بجے پولنگ اسٹیشن کی حدود (بانڈری وال ) میں موجود ہوں گے ان تمام افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا جہاں بانڈی وال موجود نہیں ہے تو سیکورٹی اہلکار ایسے پولنگ اسٹیشنز میں شام 6بجے پولنگ اسٹیشن کے ارد گرد موجود ایسے افراد جو ووٹ ڈالنے کے لئے وہاں موجود ہوں گے ایک قطار میں جمع کریں گے اور اس قطار میں شامل افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے حق دار ہوں گے واضح رہے اس قطار میں شام 6بجے کے بعد کوئی نیا شخص شامل نہیں ہوگا ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…