اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی عوام نے گھناﺅنا پروپیگنڈہ مسترد کردیا، پاک فوج کا قوم کو اہم ترین پیغام،دوٹوک اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دنیا نے پاکستانی قوم کی پاک فوج کے ساتھ محبت دیکھ لی، پاکستانی عوام نے گھناﺅنا پروپیگنڈہ مسترد کردیا، پاکستان پھر جیت گیا، انہوں نے کہا کہ
ہم ہم وطنوں کا شکریہ اداکرتے ہیں، پاکستان ایک بار پھر جیت گیا ہے، پاکستان میں عام انتخابات کے مجموعی طورپر پرامن انعقادکے حوالے سے جاری کردہ بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قوم کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ آج دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستانی عوام اپنی فوج پر کتنا اعتماد کرتی ہے اور اس سے کتنی محبت کرتی ہے۔