اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج مختلف پولنگ سٹیشنز سے آنا شروع ہو گئے ہیں، اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان امیدوار تھے، اس غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی نے اب تک 1940 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 5089 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور مزید رزلٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب حلقہ این اے 95 میانوالی کے حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے عبیداللہ خان شادی خیل اور تحریک انصاف کے عمران خان کے درمیان مقابلہ تھا، اس غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے عبیداللہ خان شادی خیل 601 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوارعمران خان 4630 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ابھی پولنگ اسٹیشنز سے رزلٹ آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 لاہور میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، اور ابھی تک رزلٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 7224 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ان کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق 7074 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ابھی مزید پولنگ سٹیشنوں کے رزلٹ آ رہے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 بنوں کے اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقے میں تحریک انصاف کے عمران خان اور متحدہ مجلس عمل کے اکرم خان درانی کے درمیان مقابلہ تھا، اس غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان 5921 کے ساتھ پہلے اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی 4280 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پیپلز پارٹی کی شہلا رضا پر سبقت حاصل ہے۔