ووٹ ڈالنے کے دوران عمران خا ن کی ایسی حرکت کہ الیکشن کمیشن بھی حرکت میں آگیا، کپتان کیخلاف بڑی کارروائی کا اعلان کردیا

25  جولائی  2018

اسلام آباد(سی پی پی)الیکشن کمیشن نے عمران خان کی میڈیاٹاک کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیدیااور نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان این اے 53 میں بارہ کہو ڈھوک جیلانی پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پران کے ہمراہ زلفی بخاری اور نعیم الحق بھی تھے عمران خان نے میڈیا سے براہ راست گفتگو کی جس پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لے لیا ۔

الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ عمران خان نے ووٹ پر سب کے سامنے مہر لگا کراورمیڈیاٹاک کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا سے براہ راست ٹاک انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔اس سے پہلے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جو خدمت نواز شریف نے کی کسی اورنے نہیں کی ،بھارت کا مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا ہے اور نواز شریف نے اسکا مقصد پورا کیا،اس لئے مودی کہتا ہے نواز شریف ٹھیک ہے پاکستانی عوام غلط ہے اور بھارتی میڈیا کو نواز شریف سے عشق ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے ،ہمیشہ جنہوں نے سٹیس کوجاری رکھا انکے خلاف ووٹ دیں،جن دوپارٹیوں نے باریاں لیں ان کے خلاف ووٹ دیں،میںآخری گیند تک لڑوں گا،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج الیکشن کے موقع پر تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ میرے لئے یا تحریک انصاف کے لئے نہیں اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے باہر نکلیں اورووٹ کاسٹ کریں،میں یہ نہیں کہتا کہ تحریک انصاف کو ووٹ دیں آپ کسی کو بھی ووٹ کاسٹ کریں لیکن گھروں سے نکلیں اور قومی فریضہ سرانجام دیں۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہنا تھا کہ آج ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گھر جاؤں گا اور خدا سے یہ دعا کروں گا کہ پاکستان کے حق میں جو بہتر ہے آج الیکشن کا وہ نتیجہ آئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…