پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’پاکستانی انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں لگ گئیں‘‘ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے اہم اعلان سامنے آتے ہی چین بھی میدان میں آگیا،کامیاب ہونیوالی جماعت کو بڑی پیشکش کر دی

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی انتخابات پر سب کی نظر، امریکہ اور برطانیہ نے نیک خواہشات کا اظہار کردیا، پاکستان میں صاف شفاف اور قابل احتساب انتخابات کا خواہاں ہے، امریکی محکمہ خارجہ ، سی پیک سمیت دیگر معاملات میں نئی حکومت کیساتھ مل کر چلیں گے، چین۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے اور پولنگ کا عمل جاری ہے ۔

پاکستانی انتخابات پر اس وقت دنیا بھر کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور عالمی طاقتیں پاکستانی الیکشن میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔ ایسے میں امریکہ، برطانیہ اور چین کی جانب سے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جمہوری عمل کی حمایت کا اعلان سامنے آیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کو بغور دیکھ رہے ہیں اور امریکا پاکستانیوں کے جمہوری حق کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان میں شفاف، قابل احتساب انتخابات کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ نے بھی پاکستان میں انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کے انتخابات پر دنیا بھرکی نظریں لگی ہیں۔ چین سمیت دوسرے ممالک کے بعد امریکا اور برطانیہ بھی اس حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا امریکا پاکستان میں صاف شفاف اور قابل احتساب انتخابات کا خواہاں ہے۔ پولنگ کے عمل میں تمام پاکستانیوں کے جمہوری حق کی حمایت کرتے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستانی ووٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ الیکشن ڈے پاکستان کے لیےاہم ترین دن ہے اور پاکستانی آج اپنے سنہری مستقبل کا انتخاب کریں گے۔چین کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان میں انتخابات کے نتیجے میں سامنے آنے والی نئی حکومت کیساتھ سی پیک اور دیگر معاملات میں مل کر چلنے کیلئے پرعزم ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…