لاہور(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے این اے 60میں الیکشن کروانے سے متعلق شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد کل این اے 60میں الیکشن نہیں ہونگے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس نے شیخ رشید کی درخواست کی سماعت کی۔مختصر سماعت کے بعد چیف جسٹس نے160 شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے اس سے پہلے ہائیکورٹ میں بھی اپیل کی تھی لیکن ان کی یہ درخواست
مسترد کر دی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں الیکشن حنیف عباسی کے گرفتار ہونے کے بعد ہی ملتوی کر دئیے تھے۔ اس موقع پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اہم قانونی نقطے کی تشریح کے لیے کیس کی سماعت کی، واک اوور پر جانے کی بجائے الیکشن لڑیں اپنے لیے نہیں ووٹرز کے لیے الیکشن لڑیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید دوسرے حلقے میں الیکشن لڑ رہے ہیں ان کا پتہ چل جائے گا۔