جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بعد مزید 4 جج اب کیا کرنیوالے ہیں؟ جلد ہی ملک میں کیا ہونیوالا ہے؟ معروف صحافی نے انتہائی تشویشناک منظر نامہ پیش کر دیا، سنسنی خیز انکشافات

23  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے آئی ایس آئی اور دیگر اداروں کے بارے میں الزامات پر سینئر صحافی ہارون الرشید نے انتہائی سنسنی خیز انکشافات کر دیے ہیں، معروف صحافی ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ نیب کے چیئرمین سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں اور مستعفی ہو جائیں

انہیں صدر پاکستان کے عہدے سے نواز دیا جائے گا اور اگر ان کو یقین نہیں تو یہ وعدہ وہ خانہ کعبہ میں حجر اسود کے سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں، سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ یہ آفر انہیں شریف فیملی کی جانب سے کرائی گئی۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چار جج ہیں جن پر شریف خاندان کام کر چکا ہے اور اس کی تائید بی بی سی کا نمائندہ بھی کر چکا ہے، دو جج سپریم کورٹ کے ہیں اور دو جج ہائی کورٹ کے ہیں، اس بات کی تصدیق میرے ذرائع بھی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس موقع یکسوئی سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کون سے جج ہیں لیکن جب وہ بولیں گے تو پتہ چل جائے گا۔ اگر ہیں تو وہ بولیں گے تب پتہ چل جائے گا، جہاں تک جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا تعلق ہے، ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، صحیح ہیں یا غلط یہ ابھی ہم نہیں کہہ سکتے، اس کا فیصلہ تحقیقات سے ہوگا۔ سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پہلے ایک مکان لیا، پھر دوسرا لیا اور پھر تیسرا، اس طرح کوئی وفاقی سیکرٹری یا بیوروکریٹ بھی نہیں کرتا کہ ایک مکان پسند نہیں تو دوسرا اور پھر تیسرا لے لیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ شوکت عزیز جذباتی طور پر ہلے ہوئے شخص ہیں، یہ ایک دفعہ مجھے جہاز میں ملے تو مجھے کہنے لگے کہ مجھے آپ کے کالم کی بہت ضرورت ہے آپ مجھ پر کالم لکھیں، انہوں نے مجھے ایک بار میسج بھی کیا اور کہا کے ہارون صاحب مجھے آپ کے قلم کی بہت ضرورت ہے۔میں اس موقع پر انہیں ہکا بکا ہو کر دیکھتا رہ گیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…