لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز اور پولیس کے جوان نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے میں داخل ہو گئے، درجنوں رینجرز اور پولیس اہلکار طیارے میں داخل ہو گئے ہیں اور انہوں نے باقی مسافروں سے کہا ہے کہ وہ فوراً طیارے سے اتر جائیںاور مسافروں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی نے مزاحمت کی تو اسے گرفتار کرکے مقدمہ قائم کیا جائے گا، رینجرز اور نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا، گزشتہ روزلندن سے
میاں نواز شریف اور مریم نواز لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے اور آج اتحاد ائیر ویز کی فلائٹ ای وائے 243 سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے جو ابو ظہبی سے لاہور پہنچ گئی ہے، جہاز نے لاہور ائیرپورٹ پر 8 بج کر 44 منٹ پر لینڈ کیا، میاں نواز شریف کے ساتھ چالیس سے زائد لیگی رہنما بھی تھے اور بے شمار نیوز اینکرز اور رپورٹرز بھی تھے۔ پولیس کے بعد نیب کی ٹیم بھی نواز شریف کے گرفتاری کے وارنٹ لے کر طیارے میں پہنچ گئی ہے۔