اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو پاکستان آتے ہی ہوائی اڈے پر گرفتار کر لیا جائے گا، میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہونے کے بعد نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سابق وزیراعظم
نواز شریف اور مریم نواز پاکستان آئیں گے انہیں ہوائی اڈے پر ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ نیب نے ایون فیلڈ فیصلے کی مصدقہ کاپی حاصل کر لی ہے اور وارنٹ ملتے ہی کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے خیبرپختواہ پولیس سے رابطہ کیا جائے گا اور پیر کے روز انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔