اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑی کرپشن کا بڑا فیصلہ، احتساب عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مرکزی ملزمقرار دیا ہے ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر بھی شریک مجرم قرار دئیے گئے ہیں۔ اپنے فیصلے میں جج محمد بشیر نے نواز شریف کو 7سال قید بامشقت کیساتھ 8ملین پائونڈ جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ ایون فیلڈ فلیٹس کو
بحق سرکاری ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز کو 7سال قید بامشقت اور 2ملین پائونڈ کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ کیلبری فونٹ والی دستاویز جعلی ثابت ہونے پر ایک ساتل قید بامشقت بھی بھگنا ہو گی۔ کیپٹن صفدر کو عدالت نے ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔فیصلہ سنانے کے وقت عدالت میں نیب پراسیکیوٹر اور نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکلا عدالت میں موجود تھے۔واضح رہے کہ عدالت پہلے ہی نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔