اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے التوا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے التوا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جسے ایک گھنٹے پر سنایا جائے گا۔ گزشتہ
روز نواز شریف اور مریم نواز کے وکلا کی ٹیم نے احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 7روز کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی جسے آج سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جسے ایک گھنٹے بعد سنایا جائے گا۔