اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلہ کے موقع پر عدالت کے باہر کسی بھی ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے 5 سو رینجرز اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ رینجرز اہلکار احتساب عدالت کے احاطہ کے اندر اور باہر موجود ہوں گے، ان کی احتساب عدالت میں تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے رینجرز تعینات کرنے کی
منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کو موخر کرنے کے لیے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے عدالت سے استدعا کی تھی اور کہا تھا کہ میری اہلیہ کی حالت سنبھلے گی تو پاکستان آ کر عدالت میں خود یہ فیصلہ سنوں گا چاہے یہ فیصلہ میرے خلاف ہی کیوں نہ آئے۔ شریف فیملی کے خلا ف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا۔