پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جائیداد ضبط کیساتھ نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں کتنے سال قید ہوسکتی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو 14 سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا ہوسکتی ہے، نواز شریف نے فیصلہ موخر کرنے کی عجیب فرمائش کی ہے کیونکہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملزم کی درخواست پر فیصلے کی تاریخ بدل دی جائے۔ نواز شریف شیر بنیں اور واپس آجائیں۔

آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ اورآپ کا خاندان مفرورہو۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ ملزمان نہ ہوں تو ان کے نمائندے کی موجودگی میں سزا سنائی جاسکتی ہے۔ نواز شریف پہلے کہتے رہے کہ عدالت بلائے گی تو واپس آجائیں گے، نواز شریف نے فیصلہ موخر کرنے کی عجیب فرمائش کی ہے کیونکہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملزم کی درخواست پر فیصلے کی تاریخ بدل دی جائے۔ نواز شریف شیر بنیں اور واپس آجائیں، آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ اورآپ کا خاندان مفرورہو۔بابر اعوان نے کہا کہ بڈھے شیر کے چھوٹے مفرور ملک سے پہلے ہی بھاگ چکے ہیں، نیب قانون کے مطابق ملزم اس جائیداد کا مالک ہے جب تک وہ غلط ثابت نہیں ہوتا، سزا کے بعد کوئی کمپنی اسے نا تو ملازم رکھ سکے گی اور نا ہی اسے بینک سے کوئی سہولت ملے گی اور ملزم کوسزا میں جرمانہ چوری کی رقم کا دوگنا ہوگا۔ نوازشریف کو 14 سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا ہوسکتی ہے جب کہ ان کے بچوں کوغیرحاضری کی صورت میں تین سال کی سزا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنائے گی جبکہ نوازشریف کی جانب سے اس فیصلے کو کچھ دن کیلئے موخر کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…