اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اس مرتبہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے ۔جس کے بعد دھڑا دھر جیپ کا نشان لینے کیلئےامیدواروں کی لائنیں لگ گئی ہیں ۔صرف پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 65 امیدوار جیپ کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔
چودھری نثاراور صوبائی وزیر رہنے والے زعیم قادری سمیت (ن)لیگ سے راہیں جدا کرنے والے صرف جیپ کے نشان پر ہی الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ن لیگ نے 102 امیدواروں کو ٹکٹ دیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ان 120 حلقوں میں 100 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ تحریک لبیک نے اپنے 97 امیدواروں کو ٹکٹ دیے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ پنجاب میں الیکشن 2018کیلئے ان علاقوں میں 98 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔