ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

عوام (ن)لیگ کے اس امیدوار کو ووٹ نہ ڈالیں،شہبازشریف کی اہلیہ نے ووٹرز سے بڑا مطالبہ کرڈالا،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی اہم مشورہ

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کو ہارون سلطان سے جان چھڑانی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ن لیگی امیدوارہارون سلطان سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔شہبازشریف کی اہلیہ نے کہا کہ ہارون سلطان مسلم لیگ ن کے لیے بے عزتی کا باعث بنے۔

انہوں نے پارٹی کی سیاسی پالیسی کے خلاف بیان دیا، ن لیگ کے قائد اورصدرمعاملے کا فوری نوٹس لیں۔تہمینہ درانی کے مطابق خواتین ن لیگی امیدوارہارون سلطان کو ووٹ نہ دیں، وہ کسی صورت فلاح وبہبود اورترقی کے لیے بہترنہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہارون سلطان عوام کاحقیقی نمائندہ نہیں ہے جوشخص53 فیصدآبادی کوبرابرنہیں سمجھتا اسے نا اہل ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ ہارون سلطان این اے 184 مظفرگڑھ سے ن لیگ کے امیدوار ہیں اور انہوں نے خاتون کو ووٹ دینا حرام قرار دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…