اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف نے لندن میں سیاسی پناہ حاصل کر لی

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) آصف زرداری کا دعوی ہے کہ نواز شریف نے لندن میں سیاسی پناہ حاصل کرلی، پاکستان واپس نہیں آئیں گے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف تیز چلیں نہ چلیں، ووٹ ان کے بڑے بھائی کا ہے اور ان کا ووٹ بینک مریم نواز کو منتقل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔آصف زرداری کہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت لندن میں موجود ہیں،

وہ لندن میں سیاسی پناہ حاصل کر چکے ہیں اور اب ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ آصف زرداری مزید کہتے ہیں کہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تیز چلیں نہ چلیں، ووٹ میاں صاحب کا ہے اور ان کا ووٹ بینک مریم نواز کو منتقل ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں چوہدری نثار سے نہیں، نواز شریف سے شکایت ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں آصف زرداری نے کہا کہ وہ بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں تاہم بلاول اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی سیکھیں گے۔ پی پی پی شریک چیئرمین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے کبھی اتحاد کی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نیب کارکردگی کیلحاظ سیغیر مؤثر ہے، 30سال سے میرا احتساب کیا جارہاہے۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا اس قابل ہی نہیں کہ اس پر تبصرہ کروں۔ واضح رہے کہ نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔ نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ اسی لیے اب انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے سلسلے میں عدالت کے طلب کیے جانے کے باوجود پاکستان واپس نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ نواز شریف نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی کو نہ سنایا جائے اور اسے موخر کر دیا جائے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…