بریکنگ نیوز عدالت فیصلہ چند دن کے لیے موخر کرے جیپوں والے عبرت کا نشان بنیں گے پاکستان آئیں گے یا نہیں نواز شریف نے اپنا فیصلہ سنا دیا لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند دن کے لیے موخر کیا جائے،
میں پاکستان آ کر عدالت میں خود فیصلہ سنوں گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے سے پہلے اہلیہ کو ہوش میں دیکھنا چاہتا ہوں،کسی مرحلے پر قانونی طریقہ کار سے انحراف نہیں کیا، میاں نواز شریف نے کہا کہ میں ڈکٹیٹر نہیں جو بھاگ جاؤں گا، ساری دنیا میرے خلاف کارروائی سے واقف ہے، چاہتا ہوں کہ کمرہ عدالت میں کھڑا ہو کر فیصلہ سنوں،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے ایک سیاستدان کے خلاف تین ماہ فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد سنایا گیا، میں تین ماہ نہیں فیصلہ چند دنوں کے لیے موخر کرنے کے لیے کہہ رہا ہوں، عوام کے حق حکمرانی اور ووٹ کی عزت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہوں۔میاں نواز شریف نے کہا کہ جیپوں والے نشان عبرت بنیں گے۔ فیصلے کی گونج ابھی سے سنائی دے رہی ہے، ڈاکٹر پرامید ہیں کہ کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہو جائے گی، اگر فیصلہ حق میں آیا تب بھی پاکستان آؤں گا اور اگر خلاف آیا تو اس صورت میں بھی پاکستان ضرور جاؤں گا۔ بھاگنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔