اسلام آباد(آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم جاری کر تے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ سب کا اتفاق ہو تو کالا باغ ڈیم بھی بن سکتا ہے، پاکستان کوپانی کی قلت کاسامنا ہے، پانی کامسئلہ حل نہ ہوا توبحران شدیدہوجائیگا،ڈیموں کی تعمیرمیں قوم کومددکرناہوگی، ڈیمزکی تعمیرکیلئے عالمی مالیاتی ادارے بھی تعاون کریں گے ۔
بدھ کو سپریم کورٹ میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے بھاشا اور مہمند ڈیم کو فوری تعمیر کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بحران شدید ہوجائے گا، ڈیموں کی تعمیر میں قوم کو مدد کرنا ہوگی، ڈیمز کی تعمیر کیلئے عالمی مالیاتی ادارے بھی تعاون کریں گے، سب کا اتفاق ہوتو کالاباغ ڈیم بھی بن سکتا ہے۔