ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کا کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

4  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو اسلام آبادہائیکورٹ نے ختم نبوت قانون میں ترمیم سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ختم نبوت قانون میں ترمیم سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ 172 صفحات پر مشتمل ہے، جسے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریر کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم دیا ہے۔

راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات بھی اس فیصلے کا حصہ ہیں۔ تفصیلی فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ راجہ ظفر الحق رپورٹ پبلک کی جائے، ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت ختم نبوت والے قانون کے معاملے کو اہمیت دینے میں ناکام رہی، پارلیمنٹ اس معاملے کی حساسیت کو سمجھنے میں ناکام رہی، آئین کے خلاف یہ سازش کرنے والے کو پارلیمنٹ بے نقاب نہیں کر سکی۔ فیصلے میں شناختی کارڈ، پاسپورٹ بنوانے، ووٹر لسٹ میں نام ڈلوانے کے لئے مذہب کا حلف نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ختم نبوت کا معاملہ ہمارے دین کا اساس ہے، پارلیمنٹ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے، حساس اداروں میں ملازمت کیلئے بھی بیان حلفی لیا جائے، مردم شماری اور نادرا کوائف میں شناخت چھپانے والوں کی تعداد خوفناک ہے، تعلیمی اداروں میں اسلامیات پڑھانے کیلئے مسلم ہونے کی شرط لازمی قرار دی جائے، شناخت کا نہ ہونا آئین پاکستان کی روح کے منافی ہے، ختم نبوت کے حوالے سے ترمیم کی واپسی احسن اقدام ہے، راجہ ظفر الحق کمیٹی نے انتہائی اعلی رپورٹ مرتب کی۔تفصیلی فیصلے میں راجا ظفرالحق کی رپورٹ کا بھی ذکر کیا گیا۔ راجا ظفرالحق رپورٹ کے مطابق، انوشہ رحمان اور ایم این اے شفقت محمود نے بل کو ری ڈرافٹ کیا، انوشہ رحمان کو فارم کا مسودہ نظر ثانی کے لیے دیا گیا، کمیٹی کے اگلے اجلاس میں انوشہ رحمان نے نظر ثانی شدہ فارم پیش کیا، نظر ثانی شدہ فارم کو جانچ پڑتال کی ہدایت کے ساتھ منظور کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…