پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے کتنی سیٹیں ملنے والی ہیں؟ عمران خان نے الیکشن سے قبل ہی فتح کا اعلان کر دیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اتنی نشستیں ہوں گی جو وفاقی حکومت بنانے کے لیے کافی ہوں گی،کراچی میںبزنس کمیونٹی سے خطاب، آخری گیند تک جیت کیلئے کوشش، کپتان نے کارکنوں کو سڑکوں پر نکلنے اور پاور شو کرنے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا ہے ک

ہ ان کے پاس پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اتنی نشستیں ہوں گی جو وفاقی حکومت بنانے کے لیے کافی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امپائر صرف ایک ہی ہے اور وہ اللہ ہے، پاکستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، 30 سال سے دونوں جماعتیں باریاں لے رہی ہیں، لاہور کو جو پیرس بنانا تھا وہ سب قوم کے سامنے آگیا۔ کبھی ملک میں ایسی بیروزگاری نہیں تھی اور روپیہ ایسا نہیں گرا تھا، آج بنگلا دیش ہم سے آگے نکل چکا، برصغیر دنیا کا غریب ترین علاقہ ہے اور ہم اس میں بھی پیچھے رہ گئے ہیں، ملک کے ادارے تباہ کردیئے گئے۔عمران خان نے کہا کہ میرا ایمان ہے لمبی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے، اقتدار میں آنے کے لیے کراچی سے الیکشن لڑنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہماری جو پوزیشن ہے اس میں وفاقی حکومت بنانے کےلیے کافی نشستیں ہوں گی لیکن کراچی کے بغیر پاکستان عظیم نہیں بن سکتا، کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا کہ کراچی جب تک نہیں اوپر نہیں آئے گا، تبدیلی نہیں آئے گی، ہمارے پاس کراچی کو اٹھانے کا پلان ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ چھ چھ باریاں لےکر پولیس ٹھیک نہیں کرسکے، رینجرز اور فوج سے پولیس کا کام نہیں لیا جاسکتا ، ان لوگوں نے پولیس فورس تباہ کردی۔عمران خان نے الزام لگایا کہ شہبازشریف پولیس کےذریعے لوگ مرواتے رہے،

ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے ذریعے قتل کرائے، ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا، راؤ انوار نے 440 ماورائے عدالت قتل کیے۔بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھیں، کارکن سندھ میں سڑکوں پر نکلیں اور ریلیاں نکالیں تاکہ لوگوں کو آپ کی طاقت کا اندازہ ہو، کرکٹ کی زبان میں کہاجاتا ہے کہ جب تک آخری گیند نہ ہوجائے تو فیصلہ نہیں ہوتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…