اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل کی صفائی ستھرائی شروع ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کو مشترکہ روم دینے نہ دینے پر بھی خصوصی مشاورت ،سزا ہوئی تو اللہ اللہ کرکے وقت گزاروں گا،کیپٹن(ر) صفدر کا ردعمل

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ مقدمے میں فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کی صفائی ستھرائی شروع کردی گئی جبکہ کیپٹن(ر)صفدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تسبیح ، جائے نماز اور چند سوٹ بریف کیس میں تیار پڑے ہیں ، اللہ اللہ کرکے وقت گزاروں گا ۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اڈیالہ جیل میں اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا کردی گئی۔ جب احتساب کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے ایون فیلڈ مقدمے کے فیصلے کو محفوظ کرلیا گیا تھا ۔

ایون فیلڈ مقدمہ کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد اڈیالہ جیل میں مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کومشترکہ روم دینے نہ دینے پر بھی خصوصی مشاورت کی گئی ۔ عدالت کے احکامات کے پیش نظر قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے گا ۔دوسری جانب کیپٹن(ر)صفدر نے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ممکنہ سزا کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے چند کپڑوں کے سوٹ ، جائے نماز اور تسبیح بریف کیس میں رکھ لی ہے جیل ہوئی تو وہاں اللہ اللہ کرکے وقت گزاریں گے اور انشاء اللہ امید ہے کہ اللہ ہمیں سرخرو کرے گا ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اپنے دور حکومت میں ہی اڈیالہ جیل میں صفائی کے ساتھ رنگ روغن کا کام خود کروا کر گئے تھے اور انہوں نے اس سلسلے میں جیلرز کو احکامات بھی دیئے تھے ۔دریں اثنا مریم نواز اپنے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو قربانی کا بکرا بنا کر خود لندن بھاگ گئی ہیں جبکہ احتساب عدالت کے فیصلہ نتیجہ میں پندرہ سو ریال سالانہ وصول کرنیوالے انکے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو جیل کی سزا بھگتنا پڑے گی، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر ملزمان میں شامل ہیں، خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان پر الزام ہے کہ غریب ملک پاکستان کی عوام کی دولت لوٹ کر لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس خریدے گئے تھے۔

ان فلیٹس پر کرپشن کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت رہاہے اور نواز شریف سے مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر)صفدر نے اپنے وکلا ء کے ذریعے مقدمے میں دفاع کیا ہے لیکن جب فیصلے کی گھڑی آئی ہے تو نواز شریف بزدل شخص کی طرح ملک چھوڑکر بھاگ گئے ہیں اور بہانہ اپنی بیگم کلثوم نواز کا بنایا ہے، مریم نواز جو بلند بانگ دعوے کرنے والوں میں شامل تھی، اپنے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو قربانی کا بکرا بنا کر بیرون ملک بھاگ گئی ہیں۔

کیپٹن (ر)صفدر کے بارے میں حقائق سامنے آئے تھے کہ وہ اپنی بیگم سے ماہانہ 15سو ریال جیب خرچ لیتے تھے اور اسی تنخواہ پر گزشتہ بیس سال سے خاوند کی نوکری کر رہے تھے قانون کے مطابق یہ ضروری ہے کہ ملزمان فیصلہ کی گھڑی کے وقت عدالت میں موجود رہیں لیکن بزدلی دکھاتے ہوئے نواز شریف فیصلہ سے پہلے ہی ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں اب احتساب عدالت سے جو بھی سزا ہوگی وہ غریب کا بچہ کیپٹن (ر)صفدر ہی جیل میں بھگتے گا جبکہ مریم نواز لندن بیٹھ کر موجیں مارے گی اب دیکھنا ہے کہ مریم نواز اپنے خاوند کی محبت میں واپس پاکستان آتی ہے یا نہیں۔‎

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…