جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے اربوں لوٹنے والے بزدل باپ بیٹی لندن میں! کیپٹن(ر)صفدر بنیں گے قربانی کا بکرا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز اپنے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو قربانی کا بکرا بنا کر خود لندن بھاگ گئی ہیں جبکہ احتساب عدالت کے فیصلہ نتیجہ میں پندرہ سو ریال سالانہ وصول کرنیوالے انکے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو جیل کی سزا بھگتنا پڑے گی، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر ملزمان میں شامل ہیں، خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان پر الزام ہے کہ غریب ملک پاکستان کی عوام کی دولت لوٹ کر لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس خریدے گئے تھے۔

ان فلیٹس پر کرپشن کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت رہا ہے اور نواز شریف سے مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر)صفدر نے اپنے وکلا ء کے ذریعے مقدمے میں دفاع کیا ہے لیکن جب فیصلے کی گھڑی آئی ہے تو نواز شریف بزدل شخص کی طرح ملک چھوڑکر بھاگ گئے ہیں اور بہانہ اپنی بیگم کلثوم نواز کا بنایا ہے، مریم نواز جو بلند بانگ دعوے کرنے والوں میں شامل تھی، اپنے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو قربانی کا بکرا بنا کر بیرون ملک بھاگ گئی ہیں۔کیپٹن (ر)صفدر کے بارے میں حقائق سامنے آئے تھے کہ وہ اپنی بیگم سے ماہانہ 15سو ریال جیب خرچ لیتے تھے اور اسی تنخواہ پر گزشتہ بیس سال سے خاوند کی نوکری کر رہے تھے قانون کے مطابق یہ ضروری ہے کہ ملزمان فیصلہ کی گھڑی کے وقت عدالت میں موجود رہیں لیکن بزدلی دکھاتے ہوئے نواز شریف فیصلہ سے پہلے ہی ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں اب احتساب عدالت سے جو بھی سزا ہوگی وہ غریب کا بچہ کیپٹن (ر)صفدر ہی جیل میں بھگتے گا جبکہ مریم نواز لندن بیٹھ کر موجیں مارے گی اب دیکھنا ہے کہ مریم نواز اپنے خاوند کی محبت میں واپس پاکستان آتی ہے یا نہیں۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…