جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی،5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی،پروازوں کا شیڈول درہم برہم،بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رات بھر اور صبح سویرے ہونے والی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ، شہر کی گلیاں، بازار تالاب میں تبدیل ہو گئیں، انڈر پاس پانی سے بھر گئے، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،سڑکوں اور مارکیٹ پر لگے قدآور بورڈنیچے آگرے،بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کی رات سے منگل کی صبح تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے بعد اندرون شہر سمیت شہر کے بیشتر علاقوں بلال گنج، مزنگ، ساندہ، سمن آباد، اچھرہ میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ شمالی لاہور، مصری شاہ، چائنہ سکیم، شادباغ اور بادامی باغ سمیت نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ہربنس پورہ، باغبانپورہ، گڑھی شاہو، مغل پورہ اور قلعہ گجرسنگھ کے علاقے تیز بارش کے باعث دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔طوفانی بارش کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے جس کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ بارش کے باعث ریواز گارڈن میں بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے پر ریواز گارڈن چوکی کے ڈرائیور امانت اور رضاکار شاہ زیب جاں بحق ہو گئے جبکہ قرطبہ چوک پر موٹر سائیکل پر سوار اکبر نامی نوجوان بجلی کے تاروں سے چھو جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔دوسری جانب تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 170، ائیر پورٹ کے علاقے میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارش برسانے والا یہ سسٹم مزید 2 دن جاری رہے گا۔

لاہور ایئرپورٹ پر بھی محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی،لاہور ائیر پورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا، بیرون ملک جانے والی متعد د پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں اور لاہور آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔ فرسودہ ترسیلی نظام کے باعث لیسکو کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ گلبرگ، والٹن، کاہنہ، چونگی امرسدھو، جنرل ہسپتال کی ملحقہ آبادیوں کے علاوہ شمالی لاہور، اندرون شہر، گلشن راوی اور ملحقہ علاقوں ، داروغہ والا، مناواں سے رات کو بجلی غائب ہو گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی نکالنے کیلئے مشینری پہنچا دی ہے اور انڈر پاسز سمیت اہم شاہراہوں سے بارش کا پانی نکالنے کیلئے ورکرز کام کررہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…