ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین قریشی نے مسلم لیگ (ن)کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مرید حسین قریشی نے این اے 157 میں مسلم لیگ (ن)کے عبدالغفارڈوگر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، مرید حسین قریشی کا کہنا تھا کہ این اے 157 میں مسلم لیگ (ن)کے عبدالغفار ڈوگر کی حمایت کا اعلان یوسف رضا گیلانی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کیا۔
یوسف رضا گیلانی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملتان اور جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تباہی کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔مرید قریشی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود اور میرے درمیان اختلافات پیدا کرنے والے زین حسین قریشی ہیں، پیپلزپارٹی کو شاہ محمود کیخلاف لڑنے کے لیے کوئی امیدوارہی نہیں ملا جبکہ آصف زرداری حامد سعید کاظمی کو شاہ محمود کیخلاف الیکشن لڑنے کے لیے راضی کرنے آئے لیکن نہ کرسکے، میں پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں لیکن ووٹ مسلم لیگ (ن)کودوں گا ۔