جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

زرداری اور نواز شریف دور، ایسی لوٹ مار تو کبھی بھی نہیں ہوئی، ملکی تاریخ میں قومی خزانے کو سب سے بڑا نقصان، 2 ہزار ارب روپے کہاں اڑا دیے؟ شرمناک انکشافات

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی خزانے کو ملکی تاریخ میں سب سے بڑا نقصان، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں میں بجلی کے شعبے میں قومی خزانے کو ایک ہزار 947 ارب کا نقصان پہنچا۔ بجلی کے بحران کے خاتمے کی آڑ میں کیا کچھ ہوتا رہا،

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بجلی کے منصوبوں میں 813 ارب غیر قانونی ادائیگیوں اور اخراجات کی نظر ہوئے، آڈیٹر جنرل رپورٹ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے قومی خزانے کو 306 ارب روپے کا نقصان پہنچا اور ن لیگ کے دور میں پانچ ارب کا قیمتی سامان چوری ہو گیا، اس کے علاوہ اقربا پروری اور نوازنے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے 740 ارب روپے نادہندگان سے ریکور ہی نہیں کیا جا سکا اور پچیس ارب خود ساختہ حادثات کی نذر ہو گئے، اس کے علاوہ محکموں میں جو نااہل افسر تعینات کیے گئے تھے اس سے 53 ارب روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچا، نندی پاور پلانٹ جس کی بڑی مشہوری کی گئی اور دیگر سرکاری تھرماپاور پلاٹ کی مرمت کے دعوے کیے گئے اور اس سے 51 ارب روپے کا نقصان اس لیے ہوا کہ یہ پاور پلانٹ بند رہی اور انہوں نے بجلی پیدا نہ کی، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں نے چالیس ارب روپے ڈسٹری بیوشن کی مد میں اکٹھے کیے جو کہ غیر قانونی تھے۔ آڈیٹر جنرل کہتے ہیں کہ یہ چالیس ارب روپے کا ڈسٹری بیوشن مارجن غیر قانونی تھا اور یہ نہیں لیا جانا چاہیے تھا۔ یہ کیسز نیب کو ریفر کیے جانے چاہیے تھے۔ آڈیٹر جنرل کا کہنا ہے کہ اس نقصان کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں سزا دینی چاہیے۔  قومی خزانے کو ملکی تاریخ میں سب سے بڑا نقصان، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں میں بجلی کے شعبے میں قومی خزانے کو ایک ہزار 947 ارب کا نقصان پہنچا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…