پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فوج سے تعلق ،چوہدری نثار نے بڑا اعتراف کرلیا،نوازشریف بات کرتے ہوئے حجاب کریں ورنہ ۔۔۔! سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں 34سالہ رفاقت کا حجاب رکھ رہا ہوں،نوازشریف بھی بات کرتے ہوئے حجاب کریں،ورنہ بات بہت دور تک جائیگی۔اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ عام سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ میرا مقابلہ عام ایم این اے یا وزیر سے نہ کریں ،میرے حلقے کا موازنہ عمران خان، آصف زرداری کے حلقوں سے کریں ۔

انہوں نے کہاکہ میرے دل میں کھوٹ نہیں،میرا دل صاف شفاف ہے،میں آپ کا نمائندہ ہوں کسی کی خوشامد نہیں کی ،ایک اختلاف پر وزارت سے استعفیٰ دیدیا ۔چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے میاں نواز شریف کو مشورہ دیاکہ مشکل کا وقت ہے اس مشکل میں اضافہ نہ کریں،مجھے فوج سے تمغہ نہیں لینا ، میں نے نواز شریف کی بہتری کے لیے مشورے دئیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کہتے ہیں ٹکٹ کے لیے درخواست دو، میں نے ساری زندگی درخواست نہیں دی،میں تھوک کر چاٹتا نہیں ۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ سارے کہتے ہیں چوہدری نثار کا فوج سے تعلق ہے،میرے خاندان میں فوجی ہیں،میں نے نواز شریف سے بہت وفاداری نبھائی ،میری زندگی کا مقصد نوازشریف تھا ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور خاقان عباسی نے بھی نواز شریف کو ایسے بیانات دینے سے منع کیا، پھر میری بات کیوں بری لگی ۔چوہدری نثار نے کہا کہ اب نشان مل گیا ہے جیپ پر چڑھ جاؤ ،جیپ کو اوور لوڈ کرو،جیپ کو پیٹرول کی بھی ضرورت نہیں پڑیگی، آپ دھکے مار کر ہی آگے لے جائیں گے۔چودھری نثار نے کہا کہ نوازشریف کواداروں پرتنقید نہ کرنیکامشورہ دیاتھا۔نوازشریف کوبہتری کے لیے مشورہ دیا،کونسا جرم کیا تھا۔ کوئی ایساکام نہیں کیاجس سے شرمندگی اٹھانی پڑے۔ مجھے کہا گیا کہ ٹکٹ کیلئے درخواست دیں۔ٹکٹ کا محتاج ہوتا تودرخواست دیتا۔ حلقے میں 17ارب سے زائدترقیاتی کام کرائے۔مجھ پر رشوت کاکوئی بدنما داغ نہیں ٗمیں نے کوئی فیکٹری یاپٹرول پمپ نہیں لگایا۔ میں نے اپنے خاندان کی جیبیں نہیں بھریں۔حلقے کے عوام پرسب کچھ نچھاورکردیا34 سال نوازشریف سے وفاداری نبھائی لیکن اس نے بے وفائی کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…