جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کو اپنے دکھ کا تو فوری احساس ہو جاتا ہے لیکن جو دکھ وہ اوروں کو پہنچاتے ہیں اسکا انہیں احساس نہیں ہوتا ٗچوہدری نثار بھڑک اٹھے

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف قوم کو یہ بتائیں کہ ان کو میرے کون سے بیان پردکھ ہوا ٗ نوازشریف کو اپنے دکھ کا تو فوری احساس ہو جاتا ہے لیکن جو دکھ وہ اوروں کو پہنچاتے ہیں اسکا انہیں احساس نہیں ہوتا ٗ نواز شریف کو اس بات سے دکھ کیوں نہیں پہنچا کہ پچھلے چھ مہینوں سے انکے پیادے جو کہ جاتی عمرہ میں رہتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں وہ میرے بارے میں لغو، بے بنیاد، جھوٹا اور تضحیک آمیز پراپیگنڈہ کرتے رہے ہیں۔

پیر کو سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میاں نواز شریف قوم کو یہ تو بتائیں کہ ان کو میرے کون سے بیان پر دکھ ہوا۔ انہیں اپنے دکھ کا تو فوری احساس ہو جاتا ہے لیکن جو دکھ وہ اوروں کو پہنچاتے ہیں اسکا انہیں احساس نہیں ہوتا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اگر میرے اس بیان سے انکو دکھ ہوا ہے کہ عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کی جائے تو یہی بات انکے بھائی میاں شہباز شریف بھی کہتے ہیں اور اب بھی کہہ رہے ہیں۔ پارٹی کے سینئر ارکان بھی یہی کہتے ہیں ٗ اس سے تو ان کو دکھ نہیں ہوا۔ نوازشریف نے کہاکہ میاں نواز شریف کو اس بات سے دکھ کیوں نہیں پہنچا کہ پچھلے چھ مہینوں سے انکے پیادے جو کہ جاتی عمرہ میں رہتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں وہ میرے بارے میں لغو، بے بنیاد، جھوٹا اور تضحیک آمیز پراپیگنڈہ کرتے رہے ہیں۔ لگتا یوں ہے کہ میاں صاحب کو اس بات کاقطعاً احساس نہیں کہ ان کی بہت سی باتوں سے شاید کسی اور کو دکھ پہنچا ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…