جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن سے پہلے بڑا سیاسی دھماکہ (ن)لیگ کا اہم رہنما ،سابق ایم پی اے عمران خان کے کیمپ میں چلا گیا

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے حلقہ این اے 136 میں مسلم لیگ (ن)کو بڑا جھٹکا، (ن) لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری گلزار احمد گجر نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری گلزار، چوہدری سعد منظور گجر، ملک افتخار، راجہ سہیل سمیت دیگر مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی امیدوار ملک اسد کی حمایت کا اعلان کیا۔

یاد رے ملک اسد عام انتخابات کے لئے این اے 136 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔اس سے قبل ضلع راجن پور میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت تمام امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ جام پور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے جیپ کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کروائی۔این اے 193 شیر علی گورچانی، 194 ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک، پی پی 293، 295 پرویز اقبال گورچانی اور 296 یوسف دریشک کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر دیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…