جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’فیصلے آپ کے حق میں آئیں تو عدلیہ ٹھیک ورنہ بری‘‘ لاہور ہائیکورٹ نے احسن اقبال کو آئینہ دکھا دیا

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس میں احسن اقبال نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ جسٹس عاطر محمود نے ریمارکس دیئے کہ فیصلے آپ کے حق میں آئیں تو عدلیہ ٹھیک ورنہ نہیں،جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ وکیل نے کہا احسن اقبال کی جانب سے تفصیلی جواب جمع کرا دیا، غیر مشروط معافی مانگ لی، کارروائی ختم کی جائے۔

جس پر عدالت نے استفسار کیا کیا آپ نے جواب میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے ؟ جواب میں آپ نے اپنی تعریفیں زیادہ کی ہیں، عدالت سے باہر آپ بیان دیتے ہیں کہ آپ کی جماعت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپ کہتے ہیں آئندہ ایسا نہیں ہوگا، باہر جاتے ہی پھر وہی باتیں کرتے ہیں۔عدالت نے احسن اقبال سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سیاسی ورکر کا دل عام لوگوں سے بڑا ہوتا ہے، گزشتہ سماعت پر شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے، جو میرٹ پر تھا ان کو دیا، آپ عدالتوں کے بارے میں ایسے ہی کمنٹس کریں گے تو کیا ہوگا ؟ آپ نے جو تقریر کی کیا وہ درست موقع تھا ؟ آپ کی لیڈرشپ جو کر رہی ہے وہ کیا ہے، 100 پیشیاں بھگت لیں تو کیا ہوا، پیپلز پارٹی پر جتنا ظلم ہوا، آفرین ہے وہ کچھ نہیں بولے۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔دریں اثناء سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہت کوششیں کیں، عوام آج تبدیلی محسوس کررہے ہیں ،ملکی صورتحال پہلے سے کہیں بہتر ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو اس وقت ملک میں 20سے 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی جبکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری تھی اور ہر طرف مسائل ہی مسائل تھے مگر مسلم لیگ (ن) نے ان مسائل پر قابو پانے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بہت کوششیں کیں اور آج ملک بہتری کی جانب گامزن ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا اور آج بیس سے بائیس گھنٹے بجلی آرہی ہے، کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنائی ہم نے پانچ سالوں میں ملک کو بدل کر رکھا دیا عوام ہماری اس تبدیلی کو آج محسوس کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…