تحریک انصاف کے امیدوار سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر کون سی جماعت ہے؟حیرت انگیز انکشاف

2  جولائی  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخاباب 2018 میں حصہ لینے والے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار تحریک انصاف، دوسرا نمبر پیپلزپارٹی اور تیسرا نمبر مسلم لیگ ن کا ہے۔تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 7 ڈاکٹر ایک بیرسٹر ایک ریٹائرڈ آرمی افسر جبکہ 19 امیدواروں میں ایم اے اور ڈبل ایم اے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 4 ڈاکٹر ایک ریٹائرڈ آرمی افسر اور 9 ایم اے اور ڈبل ایم اے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے قومی اسمبلی کے امیداروں میں 4 ڈاکٹر، ایک بیرسٹر جبکہ ایک ریٹائرڈ آرمی افسر جبکہ 13 امیدوار ایم اے اور ڈبل ایم اے شامل ہیں۔تحریک انصاف کے 7 ڈاکٹر وں میں حلقہ این اے ایک سے ڈاکٹر حیدر علی خان، این اے 98 سے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ، این اے 106 سے ڈاکٹر نثار احمد بٹ، این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 139 سے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، این اے 247 سے ڈاکٹر عارف علوی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 4 ڈاکٹر امیدواروں میں این اے 79 سے ڈاکٹر نثار احمد، این اے 88 سے ڈاکٹر مختار بھرت، این اے 91 سے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، این اے 247 سے ڈاکٹر افنان شامل ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 4 ڈاکٹر حصہ لے رہے ہیں جن میں این اے 30 سے ڈاکٹر ارباب عالمگیر، این اے 45 سے ڈاکٹر عارف حسین طوری، این اے 227 سے ڈاکٹر عرفان مگسی اور این اے 271 سے ڈاکٹر برکت علی بلوچ شامل ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن 2018 کے سلسلے میں انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے ۔سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بڑھ چڑھ کر مہم چلا رہی ہیں ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ہراساں کرنے بھی سخت نوٹس لے لیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…