افغان مسئلے کے سیاسی حل اور تشدد کم کر نے کیلئے پاکستان اور افغانستان کا7اصولوں پر اتفاق،امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں، تفصیلات منظر عام پرآگئیں

1  جولائی  2018

اسلام آباد (این این آئی) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستانی حکام سے افغان مسئلے پر مذاکرات کیلئے اتوار کو اسلام آباد پہنچیں ۔ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وزارت خارجہ کے حکام سے افغان مسئلے کے سیاسی حل اور افغانستان میں تشدد کم کر نے سے متعلق امورپر مشورے کریگی ۔ایلس ویلز کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہاہے جب پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ مذاکرات کیلئے ایک نئے میکنزم کا آغاز کیا ہے

جس میں دونوں ممالک نے سات اصولوں پر اتفاق کیاہے جس میں ان لوگوں کے خلاف ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی شامل ہے جو مذاکرات کا راستہ نہیں اپنائینگے ۔ اسلام آباد کے دورے سے پہلے ایلس ویلز نے کابل کا دو دن کا دورہ کیا تھا جس کے دور ان انہوں نے صدر اشرف غنی ٗ چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ ٗ وزیر خارجہ ٗ نیشنل سکیورٹی کے مشیر ٗ امن کونسل کے چیئر مین اور الیکشن کمیشن کے سربراہ سے ملاقاتیں کی تھیں ۔اتوار کوکابل میں امریکی سفارتخانے سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے افغان رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں افغانوں کی قیادت میں امن عمل کی حمایت کا اعادہ کیا ۔مذاکرات کے دور ان انہوں نے افغانستان میں اس سال اکتوبر کے پارلیمانی اور آئندہ سال صدارتی انتخابات کو شفاف اندازمیں کر نے کی خواہش کا اظہار کیا ۔کابل کے دورے کے دور ان ایلس ویلز نے اپنے بین الاقوامی اتحادی ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستانی حکام سے افغان مسئلے پر مذاکرات کیلئے اتوار کو اسلام آباد پہنچیں ۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وزارت خارجہ کے حکام سے افغان مسئلے کے سیاسی حل اور افغانستان میں تشدد کم کر نے سے متعلق امورپر مشورے کریگی ۔ایلس ویلز کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہاہے جب پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ مذاکرات کیلئے ایک نئے میکنزم کا آغاز کیا ہے جس میں دونوں ممالک نے سات اصولوں پر اتفاق کیاہے جس میں ان لوگوں کے خلاف ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی شامل ہے جو مذاکرات کا راستہ نہیں اپنائینگے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…