جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

(ن)لیگ کے امیدواروں کو ٹکٹ واپس کر اکر جیپ کے نشان الاٹ کرائے جارہے ہیں ،اس کام کی بنیاد کس اہم ترین شخصیت نے رکھی؟نوازشریف نے نام بتادیا،چوہدری نثار کے بارے میں اہم ترین اعلان

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے امیدواروں کو ٹکٹ واپس کر اکر جیپ کے نشان الاٹ کرائے جارہے ہیں ٗ علیحدہ گروپ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ٗ صاف اور شفاف الیکشن کی توقع ختم ہوتی جارہی ہے ٗ اس بات کی بنیاد چیف جسٹس ثاقب نثار نے رکھی ہے ٗ دوسرے ادارے اس کو آگے لیکر چل رہے ہیں ٗ یہ سب واقعات آئین اور قانون کے خلاف ہیں ٗ ان سب کی چانچ پڑتال ہونی چاہیے اور ایک دن ہوگی ٗ

جو شخص ہمیں دن رات گالیاں نکالتا ہے چیف جسٹس اس کے ساتھ ہسپتال کے دورے کررہے ہیں ٗ ٗقوم کسی صورت دھاندلی بر داشت نہیں کریگی ٗہر قربانی دیکر عوام کے حقوق کا تحفظ کرونگا ٗجیسے ہی میری اہلیہ کی طبیعت بہتر ہوگی ملک جاؤنگا ٗ چوہدری نثار کی باتوں سے بہت تکلیف ہوتی ہے ٗ کبھی جواب نہیں دیا۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو جان بوجھ کر ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے، ملتان میں ہمارے ایم پی اے کے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے، راجن پور کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ٹکٹ واپس کرائے گئے، یہ سب خبریں میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچی کیونکہ میں اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث سارا دن ہسپتال میں ہوتا ہوں۔نوازشریف نے کہا کہ گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ ساری توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کی جانب کردیا گیا ہے ٗ پاکستان انتہائی افسوناک صورتحال سے گزر رہا ہے اور افسوس ہے کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔نوازشریف نے کہا کہ راجن پور میں (ن)لیگ کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار کو مجبور کیا گیا ٗ کس نے شیر کا نشان جیپ میں بدلوایا ہے؟ وہ مسلم لیگ کے امیدوار تھے ٗ انہوں نے کیوں ٹکٹ واپس کیا اور کس نے انہیں جیپ کا نشان دینے پر مجبور کیا؟ ۔ نوازشریف نے کہا کہ جن کو جیپ کا نشان الاٹ ہورہاہے وہ کون لوگ ہیں ؟ ایک علیحدہ گروپ بنانے کی کوشش ہورہی ہے ۔

نوازشریف نے کہا کہ ایسا ہی لگ رہا ہے جیسے سینٹ کے اندر ممبر بنائے گئے اور پھر چیئر مین سینٹ بنایا گیا ٗیہ بات افسوس ناک ہے ٗ میں سمجھتا ہوں یہ آئین اور قانون کیخلاف ہے ٗ ان سب کی جانچ پڑتال ہونی چاہیے اور ایک دن ضرور ہوگی ۔ نوازشریف نے کہاکہ الیکشن کو متنازعہ نہ بنایا جائے ٗ صاف اور شفاف الیکشن کی توقع ختم ہوتی جارہی ہے ٗ اس کی بنیاد ثاقب نثار صاحب نے رکھی ہے اور اس کو دوسرے ادارے آگے لیکر چل رہے ہیں ٗ یہ بہت دکھ بھری کہانیاں ہیں ٗ افسوسناک ہیں ٗ اس سے جتنا اجتناب کیا جائے اتنا ہی ملک کے حق میں بہتر ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ افسوس اس بات کا ہے جو شخص دن رات ہمیں گالیاں نکالتا ہے اس کے ساتھ چیف جسٹس صاحب ہسپتال میں اکٹھے نظر آتے ہیں ٗ جس شخص کو نا اہل ہونا چاہیے تھا وہ چیف جسٹس کے ساتھ چل رہا ہے ٗ وہ ایک کلیئر کیس تھا وہ نا اہل نہیں ہوا ٗ اس کیس میں جسٹس فائز عیسیٰ نے کیا ریمارکس پاس کئے ہیں ٗ کیا اس ریمارکس کو نظر انداز کر نا چاہیے یا اس کی طرف توجہ دینی چاہیے ٗ کراچی بار ایسوسی ایشن نے قرار داد پاس کی ہے ٗ پاکستان کے معزز چیف جسٹس کے بارے میں کیا بات کررہے ہیں ؟ یہ سب چیزیں کس طرف نشاندہی کرتے ہیں ٗ

قصور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا خط بھی پڑھا ہے ٗ وہ ریٹرننگ افسر اور ڈپٹی افسر کے بارے میں ہے ٗ اجلاس میں انہیں بلایا جارہاہے ٗعدلیہ ایک آزاد ادارہ ہے ٗ افسر نے کہا ہم بالکل نہیں جائینگے ٗ اس طرح کی میٹنگ نہیں بلانی چاہئیں ٗ کون میٹنگ بلا رہاہے ٗ جس فوجی افسر نے میٹنگ بلائی ہے ان کو نہیں بلانی چاہیے ٗ وہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہا ہے ٗ میں فوج کے بطور ادارہ بڑی عزت کرتا ہوں ٗ میرے دل میں بے حد احترام ہے ٗ فوجی جوان بارڈر پر اپنی جان قربان کرتے ہیں ٗ لائن آف کنٹرول پر اپنی جان قربان کرتے ہیں ٗدہشتگردی کے خلاف جان قربان کرتے ہیں ٗ

میرے پاس الفاظ نہیں کہ ان کو خراج تحسین پیش کرسکوں ٗ ان کی قربانیاں بہت ہیں ٗ فوج بہت قابل احترام ہیں وہ لوگ جو اپنے حلف کے خلاف چلتے ہیں کیا وہ بھی ہمارے لئے قابل احترام ہیں؟ اس معاملے میں ہمیں کلیئر ہونا چاہیے ٗ یہ مداخلت کر کے اپنے حلف کے خلاف جارہے ہیں ٗ یہ چیزیں مجھ جیسے محب وطن کیلئے گوارہ نہیں ہے ٗمیں حق پر ہوں ٗ یہ کروڑوں پاکستانیوں کی سوچ ہے ٗان لوگوں کو مایوس نہیں کرونگا ۔ انہوں نے کہاکہ میں زندگی کے بد ترین اور مشکل دور سے گزر رہا ہوں ٗ میرے خلاف انتقام کی آگ ہے ٗ مجھ پر جو برس رہی ہے میں گزر رہا ہوں ٗ

میں ہر قربانی دونگا لیکن آپ کے حقوق کا تحفظ کرینگے ٗ بچوں کے مستقبل کیلئے آپ کا پورا ساتھ دونگا اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا یہ میرا قومی فرض ہے میں نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو ٗیہ ایسا نہیں کہا ہے ٗ ووٹ کو عزت دینا ہوگی ٗ قوم کو مایوس نہیں کرونگا ٗ اہلیہ کے علاج معالجے کے حوالے سے لندن میں موجود ہوں ٗ اگر بیماری عام نوعیت کی ہوتی تو ادھر نہ رہتا ٗ میری اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ٗ اللہ تعالیٰ جیسے ہی صحت بہتر کریگا ضرور ملک جاؤنگا ٗ اپنا فرض ضرور ادا کرونگا ٗ قومی ذمہ داریوں کو مقدم سمجھتا ہوں ٗ

پاکستانی قوم اور بھائیوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑونگا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمارے امیدواروں کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں ٗ سنا ہے چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب گور نمنٹ کو لکھا ہے ٗ پنجاب گور نمنٹ کے ہاتھ میں کیا ہے ؟ یہ جہاں سے ہورہا ہے چیف الیکشن کمشنر کہو وہاں خط لکھنا چاہیے ٗ خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی اپنے دفتر کا افتتاح کرتے ہیں تو ہزاروں لوگ جمع ہو سکتے ہیں ٗگزشتہ روز اسلام آباد میں ورکرز کنونش بھی آپ نے دیکھا ہے ؟انہوں نے کہاکہ قوم جاگ رہی ہے ٗ ایک تبدیلی آچکی ہے ٗ قوم کسی قیمت پر دھاندلی کو بر داشت نہیں کریگی ٗ

میں بڑی ہمت اور صبر کے ساتھ بات کررہا ہوں ارو بار بار اپیل کررہا ہوں ٗدھاندلی نہیں ہونی چاہیے ٗ تمام اداروں اور لوگوں سے اپیل کررہا ہوں جو آج تک مرتکب ہورچکے ہیں یا ہورہے ہیں وہ ایسا نہ کریں ۔چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے سوال پر نوازشریف نے کہاکہ میں نے کبھی ان کی بات کا جواب نہیں دیا ٗ ان کی باتیں بہت تکلیف دیتی ہیں ٗ بہت افسوس ہوتا ہے ٗ ہماری ذمے بہت بڑی بڑی چیزیں ہیں ٗ یہاں کہا جاتا ہے ڈالر مہنگا ہو گیا ہے ٗ 125پرگیا ہے تو یہ کس کی ذمہ داری ہے ؟ہمارے دور میں 104پر رہا ہے ٗ جب اس طرح کے فیصلے آئے تو نہ صرف ڈالر 104سے

بڑھ کر 120تک چلا گیا ہے ٗ مہنگائی کتنی بڑھ گئی ہے ٗ سٹاک مارکیٹ کہاں تھی ٗ پاکستان کی ترقی کی رفتار کم ہوگئی ہے ٗڈالر کے بڑھنے سے کھربوں روپے نقصان ہورہاہے ٗ یہ کس کی ذمہ داری ہے ٗ اس کا کون ذمہ دار ہے ؟پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہو نے پر نوازشریف نے کہاکہ ہم جب آئے تھے تو پاکستان کا نام اس میں شامل تھا ٗ ہم نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا ٗ اب پھر پاکستان گرے لسٹ میں ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ ایسے سوالات ہیں جس کا مجھے اور پاکستانی قوم کو جواب چاہیے ۔نوازشریف نے کہاکہ وو ٹ کو عزت دو کو کے نعرے پر ہم سب اکٹھے ہوگئے تو انشا ء اللہ پاکستان کے ساتھ گھناؤنا کھیل اپنے اختتام کو پہنچ جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…