جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا مولانا نہیں ہو سکتا، کے پی کے حکومت نے 5 سالوں میں کتنے بڑے بڑے کام کئے ؟عمران خان کا بنو ں میں خطاب ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جولائی  2018 |

بنوں (آ ئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کے لیے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،فضل الرحمان وہ مقناطیس ہے جو جدھر طاقت ہوتی ہے اس سے جڑ جاتا ہے،ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا مولانا نہیں ہو سکتا۔ وہ اتوار کو بنوں میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ اکرم خان درانی کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ 2013سے پہلے ان کی کیا حیثیت تھی لیکن آج کروڑ پتی بن گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب اکرم خان درانی آپ کے پاس آئے تو ان سے پوچھنا کہ آپ حکومت میں تھے تو قرضہ 14 ہزار ارب روپے سے 27 ہزار ارب روپے ہو گیا تو کدھر گیا یہ قرض اور قوم کیسے اتارے گی اس قرضے کو۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو مولانا کہنا مولانا کی توہین سمجھتا ہوں کیونکہ ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا مولانا نہیں ہو سکتا، فضل الرحمان ایک مقناطیس ہے جدھر طاقت ہوتی ہے وہاں جا کر جڑ جاتے ہیں اور کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ضرور بنتے ہیں، فضل الرحمان اور درانی کے حالات بہتر ہوتے گئے لیکن بنوں کے لوگوں کے حالات ٹھیک نہیں ہوئے ۔عمران خان نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ سب سے پہلے سرکاری اسکولوں کا نظام ٹھیک ہو تاکہ ایک غریب کا بچہ بھی بڑھ کر آگے آ سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام ایسا ہو کہ جو محنت کرے وہ اوپر آئے لیکن اس ملک میں اکرم درانی جیسہ قبضہ گروپ لوگوں کو آگے نہیں آنے دیتا۔ کے پی کے حکومت نے 5 سالوں میں 60 ہزار اساتذہ بھرتی کیے، 1000 اسکول بنائے اور ایک لاکھ بچے نجی اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں گئے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پختونخوا کی حکومت نے پانی سے بجلی کے 4 پراجیکٹ بنائے اور 74 میگا واٹ بجلی پیدا کی، ہم نے300 چھوٹے چھوٹے پاور اسٹیشن چشمہ کے اوپر بنائے اور جہاں کبھی بجلی نہیں تھی ہم نے وہاں بجلی پہنچائی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 700 میگا واٹ بجلی کے منصوبوں کے ایم او یو پر دستخط کیے لیکن مجھے کیوں نکالا حکومت نے ہمارے منصوبے بننے نہیں دیے،

ہمارے منصوبوں میں ڈر کی وجہ سے رکاوٹیں ڈالی گئیں۔عمران خان نے کہا کہ کے پی میں غیرحاضررہنے والے اساتذہ کونکال دیاجاتاہے، چارہفتے میں فیصلہ ہوگاکہ یہ ملک قائداعظم کا پاکستان بنے گا یا چوروں کا، ہمارا نظام ایسا ہونا چاہیے کہ جومحنت کرے وہ اوپر آئے، مولانافضل الرحمان ہمیشہ اقتدارکی تلاش میں رہے،مولانافضل الرحمان نے بنوں کو تباہ کیا ، کشمیرکمیٹی میں رہ کرفضل الرحمان نے کشمیریوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا، شریف خاندان نے تختہ الٹنے کے ڈرسے کبھی کام نہیں کرنے دیا، نوازشریف نے عوام پرقرضوں کابوجھ لاددیا،ڈالر100رو پے سے 125پرپہنچ گیا،قوم غریب ہوچکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اتنی گرمی میں یہاں آنے پر بنوں کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…